پی ایس پی کے سربراہ مصطفی کمال نے بھی حکومت پر شدید تنقید کی ہے ۔ اور کہا ہے کہ عمران خان نےخود کو صرف پی ٹی آئی کاوزیراعظم بنالیاہے۔
پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال نے وزیراعظم پرشدید تنقید کی ہے اور کہا ہے کہ عمران خان کوملک کا وزیراعظم بن کرکام کرناچاہئے۔ وفاقی حکومت سے عوام مایوس ہوگئے ہیں ۔پی ایس پی ہی ملک کومسائل سےنکال سکتی ہے۔آج کراچی سب سے بدترین شہر بن چکا ہے۔
مصطفی کمال نے مزید کہا کہ عمران خان صرف پی ٹی آئی کے وزیراعظم بن گئے، عمران خان کوملک کا وزیراعظم بن کرکام کرناچاہئے۔
پی ایس پی سربراہ کا کہنا تھا کہ ڈینگی پھیل چکا،ریبیز کی ویکسین دستیاب نہیں، کراچی میں گیس نہیں،بجلی نہیں،نوکریاں بھی نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کی شمولیت پی ایس پی کےنظریےکی جیت ہے۔