Aaj Logo

شائع 24 نومبر 2019 01:51pm

ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی ، او آئی سی سے رابطے کا اعلان

ناروے میں قرآن پاک کی بےحرمتی کرنے پر حکومت پاکستان ایکشن میں آگئی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کور کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں قرآن پاک کی بےحرمتی کرنے کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے وزارت خارجہ کو او آئی سی سے فوری رابطے کی ہدایت کی ہے.۔

وزیراعظم عمران خان نے واضح کردیا اسلام کے خلاف اشتعال انگیز کارروائیاں قبول نہیں، کور کمیٹی اجلاس میں فارن فنڈنگ کیس اور اپوزیشن کے الزامات سے متعلق مشاورت بھی کی گئی ۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت کورکمیٹی کااجلاس ختم ہوگیا ہے۔

کور کمیٹی نے ناروے میں قرآن کی بے حرمتی کی شدید مذمت کی ہے اور وزیراعظم نے وزارت خارجہ کواوآئی سی سےفوری رابطےکی ہدایت کی ہے۔

اجلاس میں وزیراعظم نے ہدایت کی کہ وزیرخارجہ واقعےپرپاکستان کےتحفظات سےآگاہ کریں، کور کمیٹی نے واقعے پر او آئی سی کو خط لکھنے کا فیصلہ بھی کیا۔

اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اسلام کےخلاف اشتعال انگیزکارروائیاں قبول نہیں،۔

کورکمیٹی اجلاس کے دوران فارن فنڈنگ کیس پر بھی مشاورت کی گئی ۔اجلاس میں  وزیراعظم نے اپوزیشن کےمنفی پراپیگنڈاکامقابلہ کرنےکی ہدایت بھی کی، ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے  بابراعوان کو ہدایت کی کہ وہ قانونی نکات عوام کے سامنےرکھیں ،ذرائع کے مطابق  بابراعوان معاملےکےآئینی اورقانونی معاملات پرپریس کانفرنس کریں گے۔

اجلاس میں وزیراعظم نے پنجاب میں انتظامی تبدیلیاں لانے کا فیصلہ بھی کیا ہے ۔

Read Comments