Aaj Logo

شائع 24 نومبر 2019 07:39am

ڈینگی وائرس کو روکنے کا طریقہ کار دریافت کرلیا گیا

ڈینگی وائرس کو روکنے کا طریقہ کار دریافت کرلیا گیا ہے۔ ڈینگی روکنے کیلئے مچھروں پر حملہ کرنے والے بیکٹریا مددگار ثابت ہوئے۔

ملائیشیا، انڈونیشا، برازیل، آسٹریلیا سمیت دنیا بھر میں اس حوالے سے تجربات کئے گئے۔ مچھروں پر حملہ کرنے والے بیکٹیریا کی مدد حاصل کرنے سے ڈینگی بخار کے کیسز میں ستر فیصد کمی آئی۔

ولباکیا بیکٹیریا ڈینگی کے مچھروں  کو مارنے کے بجائے ان کے لیے وائرس پھیلانا مشکل بنا دیتے ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق سو سے زائد ملکوں میں ڈینگی وائرس ہر وقت موجود ہوتا ہے، ستر فیصد کیسز ایشیا میں ہوتے ہیں۔

Read Comments