بھارت میں آسام کے بعد بھارتی مسلمانوں کی شہریت بھی خطرے میں آگئی۔بھارت میں غیرقانونی تارکین وطن کی نشاندہی کے لئے شہریوں کا نیشنل رجسٹریشن آف سٹیزنز کا عمل شروع کیا جائے گا۔
وزیر داخلہ امت شاہ کے پارلیمنٹ میں اعلان کے بعد سے بنگال سمیت کئی ریاستوں کے مسلمانوں میں عدم تحفظ کا احساس پیدا ہو گیا۔
بھارتی مسلمانوں کا کہنا ہے کہ این آر سی غیر قانونی تارکین وطن کی شناخت کےلئے نہیں بلکہ مسلمانوں کو ہراساں کرنے کےلئے کیا جا رہا ہے۔
مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ نےفیصلے کوبنگالی بالخصوص بنگالی مسلمانوں کوہراساں کرنےکی مہم قراردےدیا۔