Aaj Logo

شائع 22 نومبر 2019 05:43pm

سی پیک اتھارٹی کے سربراہ کی تقرری کی سمری

 وفاقی حکومت نے سدرن کمانڈ کے سابق کمانڈرعاصم سلیم باجوہ کوچئیرمین سی پیک اتھارٹی مقررکرنے کا فیصلہ کر لیا ۔

 ذرائع کے مطابق حکومت نے سدرن کمانڈ کے سابق کمانڈرعاصم سلیم باجوہ کوچئیرمین سی پیک اتھارٹی مقررکرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نئے چئیرمین سی پیک اتھارٹی  کی تعیناتی کیلئے سمری وزیراعظم آفس کوبھجوادی ہے ۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کونئے چئیرمین سی پیک اتھارٹی کیلئے وزیراعظم کی منظوری کا انتظارہے ۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ عاصم سلیم باجوہ کوچارسال کیلئے چئیرمین سی پیک اتھارٹی تعینات کیا جائے گا ۔ وزیراعظم کی منظوری ہے بعد باقاعدہ سمری اسٹیبلیشمنٹ ڈویژن کوواپس بھجوائی جائے گی ۔ وزیراعظم کی منظوری کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن باقاعدہ تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کرے گا ۔

Read Comments