پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں دو روز کی مندی کے بعد تیزی کی لہر، ہنڈریڈ انڈیکس آٹھ سو چوبیس پوائنٹس بڑھ گیا۔ سینتیس ہزار نو سو پچیس پوائنٹس پر بند ہوا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں دو روز سے چھائے مندی کے بادل چھٹ گئے، آج مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز تیزی سے ہوا، سرمایہ کاروں کی مارکیٹ میں دلچسپی کے باعث سارا دن انڈیکس پازیٹیو زون میں موو کرتا رہا۔
سیشن کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس میں آٹھ سو چوبیس پوائنٹس اضافہ ریکارڈ کیا گیا، انڈیکس سینتیس ہزار نو سو پچیس پوائنٹس پر بند ہوا۔آج تین سو پچپن کمپنیوں کے چوبیس کروڑ تیس لاکھ شیئرز میں کاروبار کیا گیا۔