Aaj Logo

شائع 22 نومبر 2019 01:25pm

عالمی بینک نے پاکستان کی بجٹ سپورٹ امداد بحال کردی، حماد اظہر

عالمی بینک نے پاکستان کی بجٹ سپورٹ سے متعلقہ امداد کو بحال کر دیا۔ وفاقی وزیر حماد اظہر کہتے ہیں عالمی بنک نے فیصلہ پاکستانی معیشت کے استحکام کی وجہ سے کیا ہے۔ 

 پاکستان کےلیے اچھی خبر ہے عالمی بینک نے پاکستان کی بجٹ سپورٹ سے متعلقہ امداد کو بحال کر دیا ۔

وفاقی وزیر اقتصادی امور حماد اظہر  نے اپنے ٹویٹ میں بتایا ہے کہ عالمی بینک کی جانب سے امداد کی بحالی کی وجہ معیشت میں بڑھتا استحکام ہے۔  حماد اظہر کے مطابق عالمی اور ایشیائی بینک نے پاکستان میں معاشی عدم استحکام کے باعث 2017 میں یہ امداد معطل کی تھی۔

Read Comments