شام میں اسرائیلی فورسز نے بمباری کی ہے جس میں تئیس معصوم انسان جاں بحق ہوگئے ہیں۔ کہا جارہا ہے کہ اسرائیل نے یہ بمباری شام میں ایرانی اور شامی فوجی اڈوں پر کی ہے۔
اسرائیلی حکام نے شام میں فوجی آپریشن کی تصدیق کی ہے ، ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز اسرائیل پر راکٹ داغے گئے تھے جس کے جواب میں اسرائیل نے شامی فوجی اڈوں اور ایرانی القدس کی تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے ۔
تاہم اب ایک مرتبہ پھر اسرائیلی فضائیہ نے شام میں ایرانی اور شامی فورسز کو ٹارگٹ کیا ، حملے میں کئی افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں۔