Aaj Logo

شائع 21 نومبر 2019 02:04pm

معروف صحافی کے قتل میں ملوث تاجر گرفتار

مالٹا میں معروف  صحافی ڈیفن کیروانا گالیشیا کے قتل میں ملوث مشہور تاجر  جورجین فینچ کو گرفتار کرلیا گیا۔ مقامی میڈیا کے مطابق  جورجین فینچ اپنی پرتعیش کشتی پر بحیرہ روم میں موجود تھے کہ  بحری فوج نے  ان کی کشتی کو مزید آگے جانے سے  روکا۔

معروف صحافی ڈیفن کو دوہزار سترہ میں قتل کیا گیا تھا اور گزشتہ روز ہی حکومت کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ ڈیفن کے قتل کی منصوبہ بندی میں ملوث ماسٹر مائنڈ کا نام بتانے پر  مڈل مین  کو معاف کیا کردیا جائیگا۔

مالٹا کی فوج نے اس لگژری کشتی کو بحریہ روم میں اس وقت روکا جب فینچ اس پر موجود تھا اور اسکو واپس پورٹ پر لنگر انداز ہونے پر مجبور کیا۔ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ ڈیفن کے قتل میں ملوث مشتبہ شخص کو حراست میں لیا گیا ہے اور یہ تحقیقات کا حصہ ہے۔تاہم ابھی اس مشتبہ  تاجر پر اس حوالے سے فرد جرم عائد نہیں کی گئی ہے۔

مالٹا کے وزیراعظم نے بھی قتل میں ملوث شخص کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے ۔ ڈیفن کیروانا یورپی ممالک اور مالٹا میں کرپشن کے اسکینڈل بے نقاب کرنے کے باعث ایک خاتون وکی لیکس کے طور پر جانی جاتی تھیں ۔ اور قتل سے قبل انہوں نے خود کو موصول ہونے والی دھمکیوں سے پولیس کو بھی آگاہ کیا تھا ۔

ڈیفن اکتوبر دوہزار سترہ میں اپنے گھر کے قریب کار دھماکے میں ہلاک ہوگئی تھیں ، جس کے بعد دسمبر میں ان کے قتل میں ملوث تین افراد کو حراست میں لیا گیا تھا تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکتا تھا کہ اسکے پس پردہ کون ہے۔

Read Comments