ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنی رپورٹ ایران میں سو سے زائد مظاہرین کی ہلاکتوں کا دعویٰ کیا ہے ۔
اپنی رپورٹ میں ایمنسٹی نے دعویٰ کیا کہ اموات کی تعداد میں اضافہ بھی ہوسکتا ہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ ایران کے اکیس شہروں میں جاری مظاہروں میں ایک سو چھ افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھوبیٹھے ہیں۔
ایمنسٹی نے اپنی رپورٹ میں ہلاکتوں کی تعداد کو مصدقہ قرار دیا اور کہا کہ جمعے کے روز سے یہ مظاہرے حکومت کیخلاف جاری ہیں۔
گزشتہ روز ایرانی صدر حسن روحانی نے وارننگ دی تھی کہ احتجاج کرنے والوں اور ملکی املاک کو نقصان پہنچانے والوں کا محاسبہ کیا جائیگا ۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک میں انتشار اور بدامنی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔
واضح ہرے کہ ایران میں پیٹرول کی قیمت میں 50 فیصد سے اضافہ ہوا ہے، جس کے باعث گزشتہ 5 روز سے مہنگائی، بے روزگاری اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف عوام سڑکوں پر نکل آئے ہیں اور حکومت کیخلاف سراپا احتجاج ہیں۔