Aaj Logo

اپ ڈیٹ 19 نومبر 2019 04:45pm

امریکی اور آسٹریلوی شہری کی طالبان قید سے رہائی میں پاکستان سہولت کار

طالبان کے قید سے امریکی اور آسٹریلوی شہری کی  رہائی پاکستانی سہولت کاری کے ذریعے ممکن ہوئی۔

وزیراعظم عمران خان نے طالبان کی جانب سے دو مغویوں کی رہائی کو سراہتے ہوئے کہا  ہے کہ پاکستان نے اس حوالے سے سہولت دی ہے اور پاکستان اس بات کی حمایت بھی کرتا ہے۔

امریکی پروفیسر کیون کنگ اور آسٹریلوی پروفیسر ٹموتھی ویکس کو طالبان نے اگست دوہزار سولہ میں حملہ کرکے یرغمال بنالیا تھا ۔ دونوں پروفیسرز ایک گاڑی میں سفر کررہے تھے کہ طالبان نے مرکزی کابل میں حملہ کرکے ان کو اپنے ساتھ لے گئے تھے۔

اب افغان حکومت کی جانب سے تین طالبان رہنماوں کی رہائی کے عوض طالبان کی جانب سے ان مغویوں کو رہا کیا گیا ہے، عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق دونوں  مغوی رہائی کے بعد امریکی ہیلی کاپٹرز لے کر روانہ ہوگئے ہیں ۔

جس کے بعد اب وزیراعظم عمران خان نے اپنی ٹوئیٹ میں مغویوں کی طالبان رہنماوں کے بدلے رہائی کو سراہا ہے اورکہا ہے کہ فریقین کی جانب سے اس حوالے سے لئے گئے اقدامات لائق تحسین ہیں ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نےعالمی برادری کا حصہ ہونے کے ناطے اس حوالے سے مکمل حمایت اور سہولت مہیا کی ہے تاکہ قیام امن اور افغان عوام کی پریشانیوں کا خاتمہ ہوسکے۔

Read Comments