Aaj Logo

شائع 17 نومبر 2019 06:18am

'نواز شریف کو باہر جانے کی اجازت عدالت نے دی، ڈیل اور ڈھیل کا تاثر درست نہیں'

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ نواز شریف کو چار ہفتوں کےلیے باہر جانے کی اجازت عدالت نے دی ہے، کسی کا کوئی کردار نہیں۔

شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ڈیل اور ڈھیل کا تاثر درست نہیں، ملکی سیاست میں خوشگوار دور آنے والا ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے جانا ہی تھا، وہ جیسے آئے ویسے ہی چلے گے۔

وفاقی وزیر نے دعویٰ کیا کہ آصف زرداری کیس میں پانچ لوگ پلی بار گین کی کوشش کر رہے ہیں۔

وفاقی وزیر شیخ رشید نے اسٹیم انجن اسپیشل سفاری ٹرین کا افتتاح کر دیا۔ اس ٹرین میں دو مسافر کوچز، 6 گڈز ویگن شامل ہیں۔ ٹرین اٹک خورد ریلوے اسٹیشن بھی جائے گی۔

اس موقع پر میڈٰیا سے گفتگو میں شیخ رشید نےسفاری ٹرین میں معاونت پرغیرملکی انجینئرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس سے سیاحت کو فروغ ملے گا۔

انھوں نے کہا کہ گزشتہ روز ہائیکورٹ نے نوازشریف کو جانے کی اجازت دی، عدالتی فیصلہ قانون کی جیت ہے۔  فیصلہ نہ حکومت کی ہار نہ ن لیگ کی جیت ہے۔

 شیخ رشید نے پاکستان کی سیاست کو خوشگوار ٹریک پر چلنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ دو، تین ماہ بہت اہم ہیں، پندہ جنوری تک حالات بہتر ہو جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ سیاسیت اور جنگ میں ٹائمنگ سب سے اہم ہوتی ہے،  فضل الرحمان نے کس کے کہنے پرفیصلہ بدلا، پتہ نہیں؟ مولانا صاحب جیسے آٗئے ویسے ہی چلے گے۔

 وفاقی وزیر نے کہا کہ مہنگائی کے خاتمے کےلیے عمران خان دن رات کوشاں ہیں، غریب کےلیے سب نے ملکر چلنا ہے۔

Read Comments