Aaj Logo

شائع 17 نومبر 2019 03:30am

نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے حوالے سے تحریری حکم نامہ جاری

لاہور: عدالت نے نواز شریف کا نام غیر مشروط طور پر ای سی ایل سے نکالنے کے حوالے سے 4 صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے ڈیڑھ ارب کے  انڈیمنٹی بانڈ  کی شرط عائد کی تھی، شریف برادران کے بیان حلفی کے بعد بانڈکی شرط معطل کی جاتی ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے جاری فیصلے میں کہا گیا کہ نواز شریف کو 4 ہفتوں کے لئے باہر جانے کی اجازت ہے۔

فیصلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ نوازشریف کو ایک مرتبہ کیلئے علاج کے غرض سے باہر جانے کی اجازت ہے۔ نواز شریف کو جب ڈاکٹر صحت مند قرار دیں وہ واپس آجائیں۔

تحریری فیصلے کے مطابق رجسٹرار نواز اور شہباز کے دستخط شدہ بیان حلفی جمع کریں، جنوری 2020 کے تیسرے ہفتے میں کیس کی سماعت کی جائے گی۔

Read Comments