اگر آپ اپنے فون کا ڈیٹا ڈیلیٹ کرنا چاہتے ہیں تو اسکو پہلے فیکٹری سیٹنگ پر ری سیٹ کردیں ۔ اور اس میں مزید اضافی ڈیٹا ڈال کر ڈیلیٹ کردیں ، یہ تمام عمل دو سے تین مرتبہ دہرائیں جس سے آپکا ضروری ڈیٹا خود بخود ختم ہوجائے گا۔
فون سے ڈیٹا ڈیلیٹ کرنے کیلئے کمپیوٹر کے سافٹ ویئرز بھی استعمال کرسکتے ہیں ۔ اور اس مقصد کیلئے سی کلینر اور اریزر کے سوفٹ سے آپ اپنا فون کمپیوٹر کے ساتھ لگاکر اسکو ڈیلیٹ کرسکتے ہیں۔ یہ ڈیلیٹ ہونے والا ڈیٹا بھی دوبارہ حاصل نہیں کیا جاسکے گا۔
اسکے علاوہ فون کا ڈیٹا لیک ہونے کے چانسز اکثر دکانوں پر فون صحیح کروانے سے بھی ہوتے ہیں ، کیونکہ عام طور پر صارف اپنے فون کا پاسورڈ دکاندار کو دے دیتے ہیں ، لہذا اپنا فون کھڑے ہوکر صحیح کروائیں ۔جبکہ ڈیٹا لیک ہونیکی دوسری وجہ اسکے فروخت سے قبل ڈیلیٹ نہ ہونا ہے۔ کیونکہ فون میں موجود ڈیٹا ڈیلیٹ نہیں ہوا ہوتا جس کی وجہ سے یہ کسی دوسرے فرد کے پاس چلا جاتا ہے اور وہ اسکو لیک کردیتا ہے۔