معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کے خلاف توہین عدالت کی نئی درخواست سماعت کے لئے مقرر کردی گئی ،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب آئندہ ہفتے سماعت کریںگے۔
وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان مشکل میں آگئیں ،معاون خصوصی کے خلاف توہین عدالت کی ایک اوردرخواست دائر کردی گئی ۔
درخواستگزارنے موقف اختیارکیا کہ ایکسل لوڈ پرعمل درآمد معطل کرنے کے وزارت مواصلات کے نوٹیفکیشن پرحکم امتناع جاری کرتے ہوئے ایکسل لوڈ کے قانون پرمکمل عمل درآمد کی ہدایت کی۔
۔ فردوس عاشق اعوان نے ٹویٹ میں کہاکہ وزیراعظم نے ایم نائن موٹروے پرایکسل لوڈ پرعمل درآمد روک دیا، جو صریحاً عدالتی حکم کی خلاف ورزی ہے ، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب آئندہ ہفتے درخواست کی سماعت کریں گے۔
فردوس عاشق اعوان کے خلاف نوازشریف کی ضمانت سے متعلق بیان پرپہلے ہی توہین عدالت کیس اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیرسماعت ہے۔