قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ مکی آرتھر کوسری لنکن کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقررکئے جانے کا قوی امکان ہے، سری لنکن میڈیا کے مطابق آرتھر آئندہ ماہ ٹیم کے دورہ پاکستان سے قبل ذمہ داریاں سنبھال سکتےہیں۔
مکی آرتھر سری لنکا کرکٹ کوبھاگئے،ممکنہ طورپرٹیم کےہیڈ کوچ بن سکتےہیں۔
سری لنکن میڈیا کےمطابق سری لنکا کرکٹ کےحکام کےمکی آرتھرسےمذاکرات جاری ہیں اورانہیں یقین ہےکہ مکی کے ساتھ جلد معاہدہ طےپاجائےگا۔
سری لنکا کرکٹ کے سی ای او ایشلے ڈی سلوا کےمطابق مکی ماضی میںجنوبی افریقا اورآسٹریلیا کی کوچنگ بھی کرچکےہیں لیکن انہوں نےپاکستان کوچیمپئینز ٹرافی جتوائی اورنمبرون ٹی ٹوئنٹی ٹیم بنایااوراسی چیزنے سری لنکا کرکٹ کومتاثرکیا۔
ورلڈ کپ دوہزارانیس میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کےباعث پی سی بی نےآرتھرکےمعاہدے میں توسیع نہیں کی تھی۔