امریکا میں اعلی ترین شمار کی جانیوالی ہارورڈ یونیورسٹی میں اسرائیلی سفیر کو سبکی کا سامنا کرنا پڑا ہے اور طالبعلموں کی جانب سے ہاورڈ یونیورسٹی میں لیکچر کے دوران ان کا بائیکاٹ کیا گیا ہے۔
ان کو ہارورڈ میں فلسطین پر اسرائیل کے قبضے کی قانونی حکمت عملی کے عنوان پر لیکچر دینے کیلئے مدعو کیا گیا تھا۔
جب اسرائیلی سفیر دانی دایان کو ڈائس پر بلایا گیا تو طالبعلم کھڑے ہوگئے اور انہوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھالیے اور پھر انہوں نے قطار بناکر کلاس روم سے باہر جانا شروع کردیا۔