Aaj Logo

شائع 08 مارچ 2016 01:07pm

رحیم یار خان:ایک شخص اپنی بیوی کو جوئے میں ہار گیا

رحیم یار خان:رحیم یار خان میں پیسے ختم ہونے پر ایک شخص نے اپنی بیوی کو ہی جوئے میں ہار دیا،پولیس نے جواری شوہر کو گرفتار کرکے خاتون کی بازیابی کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے۔

پولیس کے مطابق رحیم یار خان میں خان محمد نامی شخص جوئے میں دو لاکھ روپے کی رقم ہار گیا جس کے بعد پیسے ختم ہونے پر اس نے اپنی بیوی شہناز بی بی کو ہی داوٴ پر لگا دیا اور اسے بھی ہار دیا۔شہناز بی بی کے بھائی کی درخواست پر پولیس نے تحقیقات شروع کرتے ہوئے ملزم خان محمد کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ شہناز بی بی کی بازیابی کے لیے کارروائی شروع کر دی گئی ہے،پولیس کے مطابق ملزم نے اعتراف جرم کر لیا ہے۔

Read Comments