حکومت نے روزمرہ اشیاء کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے مڈل مینوں کیخلاف کریک ڈاون کا فیصلہ کرلیا۔
وفاقی وزیر غلام سرور نے کہا ہے کہ حکومت افراط زر اور روز مرہ اشیاء کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے آرتھیوں کیخلاف کارروائی کی تیاری شروع کردی ہے۔
میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت نے روز مرہ اشیاء کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے حکمت عملی مرتب کرلی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بعض قابل عمل اقدامات تیار کیے گئے ہیں جس سے نہ صرف ان اشیاء کی قیمتوں میں کمی واقع ہوگی بلکہ اس سے کمیشن ایجنٹوں کی مارکیٹ قیمتوں میں ردوبدل کرنے کی مداخلت بھی کم ہوگی۔
غلام سرور کا مزید کہنا تھا کہ اس حوالے سے تمام متعلقہ محکموں کا ہدایات جاری کردی گئی ہیں کہ وہ مڈل مین کا قیمتوں کے کنٹرول میں کردار کم کرنے کیلئے اقدامات کریں ۔
ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی کا معاملہ حل کیا جاسکتا ہے اگر مڈل مین کا مارکیٹ میں کردار ختم کردیا جائے۔