Aaj Logo

شائع 12 نومبر 2019 02:20pm

ایف بی آر: جیولرز اور ریئل اسٹیٹ ایجنٹس سے متعلق قانون میں ترمیم

ایف بی آر نے سونار اور رئیل اسٹیٹ ایجنٹس سے متعلق قوانین اور اصولوں میں حتمی اصلاحات تیار کرلی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے انکم ٹیکس کے قانون میں تبدیلی کی ہے جس کے تحت اب جیولری اور سونے کا کاروبار ، زمین کی خریدوفروخت سے وابستہ ریئل اسٹیٹ ایجنٹس کے کاروبار کو ریگولیٹ کیا جائے گا۔

نئے تیار شدہ قانون کے تحت ریئل اسٹیٹ ایجنٹس اور جیولرز کی ذمے داری ہوگی کہ وہ ہر طرح کی خریدوفروخت رسیدوں کے ذریعے کریں اور اس حوالے سے اپنے پاس تمام ریکارڈ محفوظ رکھیں ۔اور قانون کے تحت یہ تاجر اور اسٹیٹ ایجنٹ اس صارف کی معلومات فراہم کرنے کے پابند ہونگے جنہوں نے بیس لاکھ روپے کی خریداری کی ہوگی۔ اور اس طرح کے صارفین کے نام ، تجارتی اور رہائشی پتے اور رابطے کی تفصیلات ایف بی آر کو مہیا کی جائیگی۔

اسکے علاوہ دس لاکھ کی خریداری کرنے والے کلائنٹس اور صارف کی تفصیلات بھی جیولرز اور ریئل اسٹیٹ ایجنٹس دینے کے پابند ہوںگے ، نئے قانون کے تحت کسی بھی مشتبہ کاروباری لین و دین کے ہونے پر یہ تاجر ایف بی آر کو معلومات فراہم کرنے کے پابند ہونگے اور اس میں ناکامی پر ایف بی آر کو ان کے کاروبار کی بندش کا اختیار حاصل ہوگا۔

تاہم ایف بی آر نے جیولرز اور ریئل اسٹیٹ ایجنٹس  سے اس حوالے سے سفارشات مانگی ہیں تاکہ ان کے تحفظات کو حل کیا جاسکے۔

Read Comments