نیویارک کی عدالت نے امریکی صدر ٹرمپ کو دو ملین ڈالرادا کرنے کا حکم دے دیا۔ ان پر چیریٹی فنڈز کے غلط استعمال کا الزام عائد ہے ۔
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ٹرمپ پر 2016 میں سیاسی مہم کے دوران چیریٹی فنڈز کے غلط استعمال کے الزام ہے اور عدالت نے ٹرمپ کو اس پر 2 ملین ڈالر ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔
انہوں نے اپنے فیصلے میں مزید کہا کہ ٹرمپ نے 2016 کے الیکشن میں فنڈز بڑھانے کی غلط اجازت دی کیونکہ یہ امانت داری کی خلاف ورزی کی۔
نیویارک کی عدالت کی خاتون جج نے اپنے فیصلہ میں کہا ہے کہ صدر ٹرمپ چیریٹیز کو سیاست میں ملوث نہیں کرسکتے۔
امریکی صدر ٹرمپ کی فاؤنڈیشن پر الزام عائد کیاگیا تھا کہ وہ ٹرمپ کے مفادات کے لیے فنڈز کا غلط استعمال کررہی ہے۔ تاہم یہ فاونڈیشن دوہزار اٹھارہ میں بندکردی گئی تھی۔
جج کا کہنا تھا کہ ٹرمپ نے ذاتی طور پر یہ اعتراف کیا تھا کہ انہوں نے ٹرمپ فاؤنڈیشن کے فنڈز کا غلط استعمال کیا۔
امریکی صدر ٹرمپ کے خلاف یہ مقدمہ واشنگٹن پوسٹ کی جانب سے ٹرمپ فاؤنڈیشن میں تحقیقات کے بعد کھولا گیا تھا۔