Aaj Logo

شائع 08 نومبر 2019 02:27pm

وزیرستان : ایس پی طاہر داوڑ کا بہنوئی قتل

وزیر ستان میں ایس پی طاہر داوڑ کا بہنوئی قتل کردیا گیا۔ میرانشاہ میں میرعلی سب ڈویژن کے گاؤں خدی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کی ہے ، فائرنگ کے نتیجے میں منصور خدی جاں بحق ہوگئے۔،

ذرائع کے مطابق منصور خدی پر خدی مین مارکیٹ میں فائرنگ کی گئی، منصور خدی شہید ایس پی طاھر داوڑ کا بہنوی ہے۔

ذرائع کے مطابق ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ھوگئے،ایس پی طاھر داوڑ کو بھی اغواء کرکے قتل کردیا تھا۔

Read Comments