پنجاب میں تعلیمی اداروں میں موبائل اور سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی۔
محکمہ تعلیم نے تعلیمی اداروں میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی لگا دی۔تمام اسکولوں اور کالجوں کے سربراہان کو نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔
نوٹی فکیشن کے مطابق طلبہ کو منشیات سے بچانے کے لیے اقدامات لیے گئے۔نوٹی فکیشن میں مزید کہاگیا ہے کہ تعلیمی اداروں میں طلبہ موبائل فون اور سوشل میڈیا استعمال نہیں کرسکتے۔
نوٹیفیکیشن میں زور دیا گیا ہے کہ ان ہدایات پر سختی سے عملدرآمد کروانے کے احکامات بھی جاری کردئیے گئے ہیں۔