Aaj Logo

اپ ڈیٹ 08 نومبر 2019 02:52pm

نواز شریف آیندہ ہفتہ علاج کے لیے لندن روانہ ہونگے، شہباز بھی ساتھ ہونگے

خاندانی ذرائع کے مطابق نوازشریف اورشہبازشریف اتوارکو لندن پہنچیں گے،خاندانی ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ  دونوں پی آئی اےکی پرواز سے لندن پہنچیں گے۔

فیملی ذرائع کے مطابق ہارلے سٹریٹ کلینک میں نواز شریف کی بیماری کے حوالے سے رابطہ کیا گیا ہے ۔

ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ ہارلےاسٹریٹ کلینک میں نوازشریف کیلئے اپوائنٹمنٹ لی جائے گی، ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ مریض کو دیکھنے کے بعد تعین کیا جائے گا، ڈاکٹرز کے مطابق تشخیص کے بعد مرحلہ وارڈاکٹر میڈیسن تجویز کریں گے۔

اس سے قبل احتساب عدالت سے بارمیڈیا سےگفتگو کرتےہوئے مریم نواز نےکہاکہ نوازشریف کی صحت بہت خراب ہے۔ پاکستان میں موجودہرطرح کا علاج انہیں میسرہے۔نوازشریف کےپلیٹ لیٹس کی تعدادکل پھرگرگئی تھی۔ نوازشریف کے پلیٹ لیٹس 20 ہزار تک آ گئے ہیں۔ صحت سب سے پہلے ہے، سیاست بعد میں ہوتی رہے گی۔

انہوں نے کہا نواز شریف کی صحت پر کوئی سمجھوتا نہیں کر سکتے۔ایک سال قبل میں اپنی والدہ کو کھو چکی ہوں۔ ماں کے جانے کے بعد اب میرا سب کچھ میرے والدہیں۔

مریم نواز نے کہا ڈیل کی باتیں کرنے والوں کو شرم آنی چاہیئے۔سروسز اسپتال کے ڈاکٹر بھی بتا چکے ہیں۔میاں صاحب کی زندگی پوری قوم کی امانت ہے۔نواز شریف کو بیرون ملک ضرور جانا چاہیئے۔

صحافی نے سوال کیا کہ نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کےلئے کوئی درخواست دی؟

جس پر انہوں نے جواب دیا کہ مجھے ابھی معلوم نہیں،گھرجا کر چیک کروں گی۔ شہباز شریف نواز شریف کے معاملات کو دیکھ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا میں ابھی خود بھی ان کے ساتھ ٹریول نہیں کر سکتی۔میرا پاسپورٹ بھی ابھی عدالت کے پاس ہے۔میرا نام ای سی ایل میں ہے، والدکےساتھ بیرون ملک نہیں جا سکتی۔میرے لئے مشکل ہو گا کہ وہ باہر چلے جائیں اور میں نہ جا سکوں۔

Read Comments