بھارتی ریاست بنگال میں حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر دلیپ گھوش کا کہنا ہے کہ بھارتی گائے ہماری ماں اور غیرملکی گائے ہماری خالہ ہے۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بی جے پی بنگال کے صدر نے ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انوکھی منطق پیش کی اور غیرملکی گائے کو اپنی خالہ قرار دے دیا۔
انہوں نے اپنے خطاب میں کئی متنازع باتیں بھی کہیں اور کہا کہ گائے کا گوشت کھانے والوں کو کتے کا گوشت بھی کھانا چاہیئے کیونکہ یہ ان کی صحت کیلئے ایک جیسا ہی ہے۔
دلیپ گھوش نے یہ بھی کہا کہ بھارت کی گائے کے دودھ میں سونا ہے جس پر انہیں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب ٹرال کیا جارہا ہے۔ ذیل میں کچھ ٹویٹس ملاحظہ کریں۔
Chacha ji that yellow color is due to the presence of a pigment called Beta Carotene.
— Detective Vigilante (@vigil_nte) November 5, 2019
Mother Dairy Jewelers, in a showroon near you!!!
— Sarthak Goswami (@SarthakGoswamii) November 5, 2019
Kal se "O Dhudhwaale Bhaiyaa, 2 Tola Gai ka Gold Dena"🤣🤣
— Sarcasm™ (@SarcasticRofl) November 5, 2019
So Non Indian Cow's are Not God Types?
How uncharacteristic GoD😶— Sarcastic_HumaN (@NagpuR_It_CeLL) November 5, 2019
@rockyandmayur pls note !! You can do an entire episode on this.. maybe bappi lahiri has gained weight by eating this gold cow ghee all these years !!
— Nishant Agrawal (@nbagarwal) November 5, 2019
Find out who is his science teacher 🤨
— Mysterious 🦁 (@i_srujana) November 5, 2019
اپنے خطاب میں انہوں نے بھارتی گائیوں کی کئی خصوصیات گنوائیں، کہا کہ ہماری بھارتی گائے کی ایک خاصیت ہے کہ ان کے دودھ میں سونے کے ذرات شامل ہیں، اسی وجہ سے ان کے دودھ کا رنگ سنہرا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی گائیوں کے خون کی رگیں سورج کی روشنی کی مدد سے سونا پیدا کرنے میں مدد دیتی ہیں۔
بی جے پی کے صدر نے انوکھی منطق پیش کرتے ہوئے کہا کہ گائے کے جو بچے ہم بیرون ملک سے لاتے ہیں وہ جانور کی طرح ہیں اور غیر ملکی گائے کے بچے گائے کی طرح نہیں ہیں، اس لئے وہ ہماری گاؤ ماتا نہیں لہٰذا غیر ملکی گائیں ہماری مائیں نہیں لیکن آنٹیاں یا خالائیں ہیں۔
انہوں نے بھارتی سرزمین پر گوشت کے لئے گائے کا قتل سب سے بڑا جرم بھی قرار دیا۔