Aaj Logo

اپ ڈیٹ 05 نومبر 2019 04:11pm

'یہ معاشرہ مجھے ماردینا چاہتا ہے' رابی پیرزادہ مایوس

معروف شوبز اسٹار رابی پیرزادہ کی حال ہی میں کچھ  نجی ویڈیوز اور فوٹوز سوشل پلیٹ فارم پر لیک ہوگئی تھیں ، جس کےبعد سے وہ نہ صرف تناو کا شکار ہیں بلکہ ان تصاویر اور ویڈیوز کو ہٹانے کیلئے انہوں نے ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ سےبھی رابطہ کیاہے ۔ ان سے درخواست کی ہے کہ ان تصاویر اور اویڈیوز کو نہ صرف سوشل میڈیا سے ہٹایا جائے بلکہ ان اکاونٹس کو بھی بلاک کروایا جائے۔

ایک آن لائن ویب سائٹ کی جانب سے رابطہ کرنے پر نامور گلوکارہ رابی پیرزادہ نے شدید مایوسی کا اظہارکیا ہے اور انہوں نے بتایا کہ اردگرد کے لوگ ان کا مزاح بنارہے ہیں اسلئے اب وہ مرنا چاہتی ہیں۔

اپنے احساسات شیئر کرتے ہوئے رابی نے کہا کہ یہ معاشرہ بھی ان کو ماردینا چاہتاہے اور ان کو اندازہ ہوا ہے کہ جنسی زیادتی کےبعد لڑکیاں خودکشی کیوں کرلیتی ہیں۔

گلوکارہ رابی  آئے روز کسی نہ کسی وجہ سے خبروں کی زینت بنتی رہتی ہیں تاہم 2 روز قبل ان کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں جس پر اب انہوں نے ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ کو کارروائی کیلئے درخواست دے  دی ہے۔

درخواست میں گلوکارہ نے کہا ہے کہ اس بات کی تحقیقات کی جائیں کہ ان قابل اعتراض ویڈیوز کو سوشل میڈیا پر کس نے اپ لوڈ کیا ہے۔

رابی پیرزادہ کی درخواست پر ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے بتایا کہ کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

اس حوالے سے ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ وہ پیر کے روز فیس بک انتظامیہ کو خط لکھیں گے اور ان سے کہیں گے کہ وہ ویڈیوز اپ لوڈ کرنے والے کی معلومات شیئر کریں۔

واضح رہے کہ رابی پیرزادہ ان دنوں سانپوں اور مگر مچھوں کے ساتھ ویڈیو اپلوڈ کرنے پر تحقیقات کا سامنا کررہی ہیں۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر نازیبا ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد ایک ٹویٹ میں اپنے مداحوں سے درخواست کرتے ہوئے اور لکھا ہے کہ ”جو بندہ دنیا میں کسی بندے کی پردہ پوشی کریگا اللہ عزوجل قیامت کے دن اس کی پردہ پوشی فرمائے گا۔”

انکے ٹوئیٹ پر کئی نے رابی سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا تھا اور بعض نے اس حوالے سے تنقید بھی کی تھی۔

 بعدازاں گلوکارہ رابی پیرزادہ نے اپنی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز لیک ہونے کے بعد شوبز سے علیحدگی اختیار کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔

انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ‘میں رابی پیرذادہ شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرتی ہوں ۔ اللہ تعالیٰ میرے گناہوں کو معاف کرے۔ اور میرے حق میں لوگوں کا دل نرم کرے’۔

 

Read Comments