گلوکارہ رابی پیرزادہ ذہنی دباؤ کا شکار ہوگئیں۔ غیر قانونی طور پر سانپ اور مگر مچھ پالنے کے مقدمے میں حاضری معافی کی درخواست جمع کرادی۔ عدالت نے تیس نومبر کو دوبارہ طلب کرلیا۔
غیر قانونی طور پر سانپ اور مگر مچھ پالنے کا شوق گلوکارہ رابی پیرزادہ کو مہنگا پڑگیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ حارث صدیقی کی عدالت میں رابی پیرزادہ غیر قانونی سانپ اور مگر مچھ پالنے کے مقدمے میں پیش نہ ہوئیں۔
انہوں نے اپنے وکیل بابر افضل کے توسط سے حاضری معافی کی درخواست عدالت میں جمع کرادی۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وہ گزشتہ چار روز سے شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہیں جس کے باعث عدالت پیش نہیں ہوسکتیں۔
عدالت نے حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں تیس نومبر کو دوبارہ طلب کرلیا۔
واضح رہے کہ غیر قانونی طور پر سانپ اور مگرمچھ پالنے پر محکمہ وائلڈ لائف نے رابی پیرزادہ کیخلاف چالان پیش کررکھا ہے۔