اسلام آباد: رواں مالی سال کے چار ماہ کے دوران بجٹ خسارہ پورا کرنے کے لئے حکومت نے 318 ارب روپے قرضہ لے لیا۔جس کے بعد حکومت کے قرضوں میں گذشتہ مالی سال کی نسبت پانچ گنا اضافہ ہوگیا۔
اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق رواں سال جولائی سے اکتوبر تک بجٹ خسارہ پورا کرنے کے لئے تین کھرب اٹھارہ ارب روپے قرضہ لیا گیا۔
گذشتہ سال چار ماہ میں صرف 53 ارب 50 کروڑ روپے قرضہ لیا گیا تھا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق ٹیکس ریونیو میں کمی، مالی خسارے میں اضافہ روپے کی بے قدری اور ادائیگیوں کی وجہ سے قرض گیری میں اضافہ ہوا۔