حیدرآباد: سابق ڈپٹی میئر کراچی ارشد وہرہ ضمانت مسترد ہونے پر احاطہ عدالت سے فرار ہوگئے۔
سندھ ہائیکورٹ حیدرآباد بینچ میں واٹرٹریمنٹ پلانٹ کرپشن کیس میں رہنماء پی ایس پی ارشد وہرہ سمیت گیارہ ملزمان کی ضمانت مسترد ہوگئی تھی۔
اینٹی کرپشن ٹیم نے 4 ملزمان کوگرفتارکرلیا، ملزمان پر واٹر ٹریمنٹ پلانٹ کوٹری میں خرد برد کا الزام ہے۔