اسلام آباد: ن لیگی رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ وزیراعظم مغالطے میں نہ رہیں، راہداری منصوبہ ایف ڈبلیو او کا ہے ،آپ کا ہوتا تو بی آر ٹی جیسا حشر ہوتا۔
Be under no illusion Mr (selected) PM. If your govt did it, its fate would have been no different than that of BRT Peshawar project. This project was done from start to finish by Frontier Works Organization (FWO). https://t.co/zJOM38KuQb
— Ahsan Iqbal (@betterpakistan) November 3, 2019
احسن اقبال نے اپنے ٹوئٹ میں سکھ یاتریوں کےلیے پاسپورٹ کی شرط ختم کرنے پر بھی تنقید کرتے ہوئے لکھا کہا شرط ختم کرنے کا مطلب انٹرنیشنل بارڈر کنٹرول ختم کرنا ہے۔ کیا کشمیر کے بعد نارووال کا بھی سودا کرنے لگے ہو؟
پاسپورٹ کی شرط ختم کرنے کا مطلب انٹرنیشنل بارڈر کنٹرول کی شرط ختم کرنا ہے- کیا کشمیر کا سودا کر کے اب نارووال کی دھرتی کا بھی سودا کرنے لگے ہو؟ https://t.co/PXuxQhXX5j
— Ahsan Iqbal (@betterpakistan) November 3, 2019
واضح رہے کہ وزیراعظم نے کرتار پور راہداری کو ریکارڈ مدت میں مکمل ہونے پر حکومت کو مبارکباد دی اور کہا کہ منصوبہ وقت پر مکمل ہونا خوش آئند ہے۔