لاہور: پاکستان ویمنز ٹیم کا ون ڈے سیریز میں بھی فاتحانہ آغاز، بنگلادیش ٹیم کو پہلے میچ میں 29 رنز سے شکست دے دی، دوسرا اور آخری میچ پیر کو لاہور میں ہی ہوگا۔
قومی کڑیاں پہلے ون ڈے میں بھی حاوی، دو میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی، قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان نے 215 رنز بنائے جس میں ناہیدہ خان نے 68 رنز کی اننگز کھیلی۔
ہدف کے تعاقب میں بنگلادیش ٹیم نے مقابلہ کیا لیکن پوری ٹیم 186 رنز پر بُک ہوئی۔ ثناء میر نے تین جبکہ ڈیانا، سعدیہ اور نشرح سندھو نے دو دو وکٹیں اڑائیں۔