غیر ملکی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق جاپان کی معروف آٹو موبیل کمپنی اب ان کے لیے ایسی جھاڑو تیار کرنے والی ہے جو ہیری پوٹر کی طرح مسافر کو ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جائے گی۔
اس بروم اسٹک کو کمپنی نے سواری کے لیے آزمائشی بنیادوں پر تیار کیا ہے، تاہم یہ اس وقت صرف زمین پر ہی چل سکتی ہے۔
کمپنی کی جانب سے تیار کردہ یہ ای- بروم اسٹک چڑیل کی چھڑی کی طرح ہی ہے، تاہم یہ جادو کے بجائے چارجنگ بیٹری سے چلتی ہے۔
Sweeping change at @Toyota as they break into the electric broom market. #TokyoMotorShow2019 pic.twitter.com/XAJkThqtk8
— MotorTrend (@MotorTrend) October 23, 2019
یہ اسٹک سواری کرنے والے کو صرف آسمانوں کی سیر نہیں کروائے گی بلکہ اسے زمین پر ہی آسمانوں پر اڑنے کا احساس دلا دے گی۔
اسے دیکھنے والوں کا ماننا ہے کہ یہ اسٹک اتنی متاثر کن نہیں ہے جتنا اسے ہونا چاہیے تھا، تاہم یہ مستقبل میں فضا میں اڑنے والی اسٹک کی ایجاد کی جانب مثبت قدم ہے۔
ٹوکیو میں ہونے والے موٹر شو کے دوران اس کی نمائش کی گئی، جبکہ اس کی کچھ ہی تصاویر انٹرنیٹ پر موجود ہیں، لیکن اس سے زیادہ اس کی معلومات کمپنی کی جانب سے فراہم نہیں کی گئیں۔
تصاویر کا جائزہ لیں تو معلوم ہوگا کہ اس اسٹک کے کونے پر ایک بلی کا شفاف مجسمہ نصب کیا گیا ہے جبکہ اس کے پیچھے جھاڑو کی طرح رنگ برنگی جھالر بھی موجود ہے جس میں ایک ویل لگا ہوا ہے۔
اسے استعمال کرنے والے شخص تب ہی اس کی سواری کر سکتا ہے جب وہ خود اپنے پیروں میں پہیوں والے جوتے پہنا ہوا ہو۔
ای بروم اسٹک کو بنانے والی کمپنی ٹویوٹا کا کہنا ہے کہ یہ تجربہ مستقبل کی جانب پہلا قدم ہے۔