Aaj Logo

شائع 02 نومبر 2019 05:28am

مولانا فضل الرحمان کے دھرنے میں موبائل چارجنگ کا منافع بخش کاروبار

اسلام آباد: مولانا فضل الرحمان کا آزادی مارچ اس وقت اسلام آباد میں موجود ہے، ایک طرف جہاں ہزاروں شرکاء اپنے گھروں اور بنیادی سہولتوں سے دور بیٹھے ہیں وہیں دوسری طرف ان شرکاء کی ہر ضرورت کو پورا کرنے کی بھرپور کوشش کی جارہی ہے۔

مسلسل سڑک اور کیمپوں میں رہنے والے شرکاء اپنے گھر اور باقی دنیا سے جڑے رہنے کے لیے موبائل فون استعمال کررہے ہیں، لیکن موبائل فون بھی آخر کب تک ساتھ دے۔ کبھی نہ کبھی تو اس کی بھی بیٹری ختم ہوجانی ہے۔

ایسے میں سامنے آتے ہیں موقع پرست کاروباری دماغ والے حضرات۔ مولانا فضل الرحمان کے دھرنے میں موبائل چارج کرنے کا کاروبار کافی منافع بخش ثابت ہورہا ہے۔ ایک صاحب گاڑی پر جنریٹر لگا کر دھرنے کے شرکاء کو موبائل چارج کرنے کی سہولت فراہم کررہے ہیں، جس کے لیے فی موبائل 30 روپے وصول کئے جارہے ہیں۔

دھرنے کے شرکاء کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان اگر دھرنے کو ایک سال طویل بھی کردیں تو وہ یہاں پوری تیاری کے ساتھ موجود ہیں۔

ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

Read Comments