جے یو آئی کے امیر مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہم اداروں کے غیر جانبدار رہنے کی توقع رکھتے ہیں اور ان بیانات سے ہمارے عزائم نہیں بدلیں گے۔
مولانا فضل الرحمان نے پریس کانفرنس نے کی ہے ۔ پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ تاریخی مارچ پر سب نے ایک دوسرے کو شاباش دی۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ تمام اکابرین کے نوٹس میں آئی ایس پی آر کا بیان لایا گیا،ہم اداروں سے غیرجانبدار رکھنے کی خواہش کرتے ہیں،ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ فوج جمہوری اداروں کے ساتھ ہوتی ہے۔
جے یو آئی امیر کاکہنا تھا کہ ہم اداروں سے کوئی تصادم نہیں چاہتے،دنیا عمران خان کو پبلک کا نمائندہ نہیں سمجھتی،حکومت کو مستعفی ہوجانا چاہئے۔
مولانا فضل الرحمان نے اپنے ردعمل میں مزید کہا کہ ان بیانات سے ہمارے عزائم نہیں بدلیں گے، اور رہبر کمیٹی کے اجلاس میں اتفاق ہوا ہے، ایک یا دو دن میں ہم اپنے اقدامات کا حتمی فیصلہ کریں گے۔
مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ کسی نے ہم سے اب تک کوئی رابطہ نہیں کیا،ہم ایسے شفاف الیکشن چاہتے ہیں جس میں فوج کی مداخلت نہ ہو۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ساری قیادت متفق ہے کہ کٹھ پتلی وزیراعظم کو گھر جان پڑے گا۔