سڈنی: پاکستان کیلئے اچھی اور آسٹریلیا کیلئے بری خبر، جارح مزاج بلے باز گلین میکسویل پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر ہوگئے۔
جارح مزاج کینگرو آل راؤنڈر میکسویل نے ذہنی تناؤ کے باعث اچانک کرکٹ سے غیر معینہ مدت کیلئے دوری اختیار کرلی۔
انہوں نے سری لنکا کیخلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں 28 گیندوں 62 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی تھی۔