پاکستانی شوبز سے تعلق رکھنے والی محب مرزا اور آمنہ شیخ کی جوڑی میں علیحدگی ہوگئی۔
محب مرزا نے نجی ٹی وی کے شو میں بطور مہمان شرکت کی اور وہیں اس بات کی تصدیق کی کہ وہ اور آمنہ اب ایک ساتھ نہیں ہیں۔
شو کے دوران میزبان احسن خان نے محب مرزا سے سوال کیا کہ ہمیں یہ افواہیں سننے کو ملی ہیں کہ آپ اور آمنہ اب ایک ساتھ نہیں ہیں؟ تو محب مرزا نے جواب میں اس بات کی تصدیق کی کہ اب ہم دونوں ایک ساتھ نہیں ہیں۔
It is confirmed now ! #AminaSheikh and #MohibMirza are not together anymore. Mohib revealed news of their speration in Ahsan Khan's Show #BolNightswithAhsanKhan@Ahsankhanuk @mohibmirza pic.twitter.com/SkOTCwTEsW
— Ahsan khan The Power House of talent (@TeamAhsankhan) October 30, 2019
دونوں اداکار سنہ 2005 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے جبکہ اگست 2015 میں ان کے ہاں بیٹی میسا کی پیدائش بھی ہوئی تھی۔