ٹھنڈا پانی کیوں نہیں پینا چاہیئے؟
٭ ٹھنڈے یخ پانی سے آپ کے نظام ہاضمہ میں موجود خون کی شریانے کو سُکیڑ دیتا ہے جس سے نظام ہاضمہ میں موجود نمی کم ہوجاتی ہے اور یہ نظام ہاضمہ کے لیے ایک نقصان دہ بات ہے۔
٭ ٹھنڈے یخ پانی سے آپ کے جسم میں موجود انرجی بنانے والے انزائمز بھی متاثر ہوتے ہیں، جب آپ کھانا کھا کے ٹھنڈا پیتے ہیں تو وہ انزائمز سست پڑ جاتے ہیں اور جسم میں موجود انرجی ماند پڑنے لگتی ہے۔
٭ کھانا کھانے کے فوراً بعد ٹھنڈا پانی پینے سے آپ کا مدافعتی نظام کمزور ہوجاتا ہے۔ جس کے باعث انسان نزلے، زکام کا جلدی جلدی شکار ہوجاتے ہیں۔
٭ ٹھنڈا پانی اور ٹھنڈے مشروبات کھانے کے فوراً پینا آپ کے لیے موٹاپے کا باعث بن سکتا ہے۔ کیونکہ انسانی جسم غیر ضروری فیٹ ہضم کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا ، لہذا کھانے کے بعد پینے والے ٹھنڈے مشروبات اور پانی موٹاپے کا باعث بنتے ہیں۔
بعض لوگوں کا خیال ہوتا ہے کہ ٹھنڈا پانی وزن کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے اور کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ ٹھنڈا پانی ہمارے جسم میں سے اضافی کیلوریز ختم ہوجاتی ہیں، لیکن ایسا درست نہیں ہے۔ ٹھنڈا یخ پانی انسانی صحت کے لیے نقصان دہ ہے اور اس کو ہمیں اپنے روٹین میں شامل نہیں کرنا چاہیئے۔اس کی با نسبت آپ گنگنے پانی کو اپنے روٹین میں شامل کریں تو زیادہ بہتر ہے۔ گنگنا پانی صحت کے ساتھ ساتھ وزن کم کرنے میں بہت مددگار ہوتاہے۔