ٹیکنو موبائل کی جانب سے رواں مہینے 21 اکتوبر کو Camon 12 Air آن لائن ویب سائٹ Daraz.pk پر لانچ کیا گیا۔ مناسب قیمت، عمدہ ڈیزائن اورجدید ٹیکنالوجی سے لیس Camon 12 Air کوٹیک ماہرین اور صارفین کی جانب سے شدید پزیرائی ملی۔ سوشل میڈیا پر بھی صارفین نے Camon 12 Air کے حیرت انگیز فیچرز کو خوب سراہا اور TECNO فینز انٹرنیٹ، خصوصاً سوشل میڈیا پر بے حد متحرک نظر آئے۔ یہی وجہ ہے Camon 12 Air سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔
Camon 12 Air نہ صرف قیمت کے لحاظ سے انتہائی مناسب ہے، بلکہ اپنے ڈیزائن اور خصوصیات کے لحاظ سے بھی مارکیٹ میں کافی مقبول ہوا ہے۔ 6.55 انچ کا HD+ ڈسپلے اور 90 فیصد تک اسکرین پر اب صارفین ہائی کوالٹی ویڈیوز سے لطف اندوز ہونے کے ساتھ ساتھ بنا کسی رکاوٹ کے گیمز بھی کھیل سکتے ہیں۔
اس کے علاوہ Camon 12 Air 4000mAh کی بڑی بیٹری کے ساتھ مزین ہے۔ فوٹوگرافی کے شائقین کے لئے Camon 12 Air کے بیک پینل پر16MP, 5MPM, 2MP کے 3 جدید کیمرے موجود ہیں۔ LED لائٹ کے ساتھ اب صارفین کم روشنی میں بھی بہترین تصویر بنا سکیں گے۔ 8MP کا ultra-wide سیلفی کیمرہ سے اب صارفین ہائی کوالٹی سیلفی سے بھی لطف اندوز ہو سکیں گے۔
موبائل فون کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے اسے Android 9.0 Pie اور 2.0 GHz Octa-core Helio P22 کے پروسیسر سے مزین کیا گیا ہے۔ Camon 12 Air کے ساتھ اب صارفین بنا کسی رکاوٹ کے Mobile Apps چلا سکیں گے،جس کو مزید موثر بنا نے کے لئے اس میں 4GB RAM اور 64 GB ROM کی سپیس رکھی گئی ہے۔ جس سے ملٹی ڈاؤن لوڈنگ کرنا انتہائی آسان ہو گیا ہے۔
صارفین کو موبائل فون میں ایکسڑا ڈیٹا محفوظ کرنے کیلئے 256GB تک کا microcard کی بھی سہولت میسر ہے۔ فون اور صارفین کے ڈیٹا کی سیکیورٹی کے لئے Face ID اور Finger lock کی جدید سہولت بھی موجودہے۔
Camon 12 Air کا Punch-Hole کیمرہ اس کو بجٹ کیٹیگری میں ممتاز بناتا ہے۔ Camon 12 Air Bay blue اور Royal Purple دو دلکش رنگوں میں دستیاب ہے۔ صارفین Daraz.pk سے محض 19,999/- روپے کی قیمت میں خرید سکتے ہیں۔ تاہم ریٹیل مارکیٹ میں یہ موبائل فون یکم اکتوبر سے دستیاب ہوگا۔