عراق کے صوبے کربلا میں پیر اور منگل کی درمیانی شب پُرتشدد واقعات میں دھرنے ختم کرانے کے دوران 18 سے زیادہ افراد جاں بحق ہوگئے۔
برطانوی خبر رساں ایجنسی رائٹرز نے طبی اور سیکورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ پیر کی شب عراقی پولیس کی جانب سے مظاہرین پر گولیاں چلا دینے کے نتیجے میں کم از کم 13 افراد ہلاک اور 865 زخمی ہوئے۔
مظاہرین نے وزارت داخلہ کے زیر انتظام خصوصی سیکیورٹی فورسز پر الزام عائد کیا کہ کربلا شہر میں منگل کو علی الصبح مطاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ضرورت سے زیادہ طاقت کا استعمال کیا گیا اور مجمع کو براہ راست فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا، بلکہ لوگوں کا قتل عام کیا گیا۔