پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے قومی ٹیم کی قیادت سے ہٹائے جانے کے بعد ایک بار پھر سندھ ٹیم کی قیادت سنبھال لی ہے۔
اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں سندھ اور سینٹرل پنجاب کے درمیان قائداعظم ٹرافی کا 14 واں میچ کھیلا جارہا ہے جہاں سرفراز احمد ایک بار پھر سندھ کی قیادت سنبھال چکے ہیں۔
اس سے قبل انہوں نے کپتانی کے دباؤ کے باعث بطور وکٹ کیپر بلے باز کھیلنے کا فیصلہ کیا تھا، لیکن اب وہ ایک بار پھر سندھ کی قیادت سنبھال چکے ہیں اور بطور پرفارمر سلیکٹرز کی توجہ حاصل کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔
انہوں نے اب اپنی تمام تر توجہ ڈومیسٹک کرکٹ پر مرکوز کرلی ہے۔