بیروت: لبنان میں حکومت مخالف مظاہروں نے پوری دنیا کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی ہے۔ مظاہروں کے دوران عوام نے سڑکیں بلاک کرکے احتجاج کیا۔
سیکیورٹی فورسز نے سڑکیں کھولنے اور رکاوٹیں ہٹانے کے لیے آپریشن شروع کیا۔ اس دوران ایک ایسی فوٹیج بھی وائرل ہوئی ہے جس میں سڑک سے رکاوٹیں ہٹانے کے دوران ایک فوجی اہلکار کو روتے دیکھا جا سکتا ہے۔
Leb army crying while obeying orders #الجيش #ثوره_لبنان #جل_الديب #لبنان_ينتقض pic.twitter.com/KP4z37J8jA
— Mohamad Itani 🇱🇧 (@itani_mo) October 23, 2019
مظاہرین نے لبنان کا قومی ترانہ گا کر فوجیوں کو سلامی پیش کی، اس موقع پر ایک اہلکار رو پڑا۔ ایک دوسرے شخص کو رونے والے سپاہی کو دلاسا دیتے دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو کے مطابق کسروان کےمقام پر سڑک کھلتے ہی مظاہرین اور فوجی اہلکار شیر و شکر ہوگئے۔ مظاہرین نے رونے والے ایک فوجی کو گلے لگا لیا۔
لوگوں کا کہنا ہےکہ فوج کے حسن سلوک سے وہ ان کی راہ میں پلکیں بچھانے کو تیار ہیں۔