Aaj Logo

شائع 25 اکتوبر 2019 08:04pm

اپوزیشن سے مذاکرات ناکام ، وزیراعظم کو رپورٹ پیش کردی گئی

وزیراعظم عمران خان کو اپوزیشن کیساتھ مذاکرات بے نتیجہ ثابت ہونے کی رپورٹ پیش کردی گئی، جس کے بعد وزیراعظم نے وزیرداخلہ کو ہدایت کی ہے کہ  اپوزیشن کو ریڈ زون یا ڈی چوک میں اجتماع کی اجازت نہ دی جائے،۔

وزیراعظم عمران خان نے حکام کو ہدایت جاری کی ہے کہ آزادی مارچ روکنے کیلئے ٹھوس حکمت عملی تیار کی جائے۔

حکومت کی مذاکراتی کمیٹی اور اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کے مابین آزادی مارچ کے حوالے سے مذاکرات میں ڈیڈلاک ہوگیا ہے۔ وزیر دفاع پرویز خٹک کہتے ہیں دونوں اطراف سے تجاویز دی گئیں، آج فیصلہ نہیں ہوسکا ، بات چیت جاری رہے گی۔ اکرم درانی بولے امید تھی کہ بات بن جائے گی ، ابھی نتیجہ پر نہیں پہنچ سکے ہیں ، مذاکرات دوبارہ ہوں گے۔

حکومت کی مذاکراتی کمیٹی اور اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کے مابین آزادی مارچ کے حوالے سے مذاکرات کے دو ادوار ہوئے۔

پرویز خٹک کی سربراہی میں حکومت کی 7 رکنی کمیٹی مذاکرات کیلئے اکرم درانی کی رہائش گاہ پہنچی۔ اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کی قیادت اکرم درانی نے جبکہ حکومتی وفد میں قائم مقام صدر صادق سنجرانی ، اسد قیصر، چوہدری پرویز الہیٰ، شفقت محمود،پیر نور الحق قادری اور اسد عمر شامل تھے۔

ادھر اسپیکرہاؤس میں حکومتی کمیٹی کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں رہبر کمیٹی سے ملاقات کے حوالے سے تجاویز زیر غور آئیں۔ حکومتی مذاکراتی کمیٹی نے وزیراعظم عمران خان سے رابطہ کیا اور رہبر کمیٹی کے مطالبات سے آگاہ کیا اور حکومتی کمیٹی نے مذکرات کی تفصیل بھی وزیراعظم کو بتائیں۔ وزیر دفاع پرویز خٹک نے میڈیا کو بتایا کہ  دونوں اطراف سے تجاویز دی گئیں، آج فیصلہ نہیں ہوسکا ، بات چیت جاری رہے گی۔

اکرم درانی بولے امید تھی کہ بات بن جائے گی ، ابھی نتیجہ پر نہیں پہنچ سکے ہیں ، مذاکرات دوبارہ ہوں گے۔

 

Read Comments