Aaj Logo

شائع 25 اکتوبر 2019 03:24pm

مسئلہ کشمیر کو عوامی امنگوں کے مطابق حل کرنیکی ضرورت ہے، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ نے مسئلہ کشمیر کو عوامی امنگوں کے مطابق حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرش کے ترجمان اسٹیفن ٹویارچ نے صحافیوں سے بات چیت میں مسئلہ کشمیر کی صورحال پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس مسئلے کے حل کیلئے بات چیت پر بھی زور دیا اور کہا کہ اسکو عوامی امنگو ں کے مطابق حل ہوناچاہیئے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر پر بات چیت میں وادی کے عوام کے حقوق کا تحفظ کی بھی یقین دہانی ہونی چاہیئے۔

اس سے قبل اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرش بھی مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی پامالی پر تحفظات کا اظہار کرچکے ہیں ۔ انہوں نے بھارت سے مطالبہ بھی کیا تھا کہ اقوام متحدہ کے نمائندوں کو وادی کا دورہ کروایا جائے تاہم بھارت تاحال اس حوالے سے اکھڑ پن کا مظاہرہ کررہا ہے۔

بھارت نے آرٹیکل تھری سیونٹی کا مقبوضہ کشمیر میں خاتمہ کردیا تھا اور وادی کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد اب تک وہاں پر لاک ڈاون جاری ہے ، اور نہ صرف وہاں پر میڈیا کو کوریج کی آزادی نہیں ہے بلکہ انٹرنیٹ سروس اور موبائل سروس بھی معطل ہے جبکہ نظام زندگی درہم برہم ہوگیا ہے۔

Read Comments