Aaj Logo

شائع 25 اکتوبر 2019 03:29pm

پی ایس ایل 2020: مقامی کھلاڑیوں کی کٹیگریز کی تجدید کا عمل مکمل

لاہور: ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کے لیے مقامی کھلاڑیوں کی کٹیگریز کی تجدید کا عمل مکمل کرلیا گیا، 2 مرحلوں پر مشتمل تجدید کے عمل میں تمام فرنچائز کے نمائندگان شامل ہوئے۔

قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی، عماد وسیم، حسن علی اور شاداب خان سمیت 14 مقامی کرکٹرز پلاٹینم کٹیگری میں شامل ہیں۔

اس کے علاوہ امام الحق، حارث سہیل اور آصف علی ڈائمنڈ کٹیگری میں شامل ہیں۔

کھلاڑیوں کی کٹیگریز میں تجدید کے عمل میں تمام فرنچائزز کے ایک ایک نمائندے نے ووٹنگ میں حصہ لیا۔

پلیئر ایکوزیشن اور منیجمنٹ کے سربراہ عمران احمد خان اور قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے کوآرڈینٹر ندیم خان نے کھلاڑیوں کی فہرست کو حتمی شکل دی۔

پاکستان کی نمائندگی کرنے والے کھلاڑیوں کی بنیادی کٹیگری گولڈ مقرر کی گئی ہے، نئے قوانین کے مطابق ہر ٹیم گزشتہ ایڈیشن میں شامل زیادہ سے زیادہ 8 کھلاڑیوں کو آئندہ ایڈیشن کے لیے برقرار رکھ سکتی ہے۔

تجدید کا عمل مکمل ہوتے ہی آئندہ ایڈیشن کے لیے تمام ٹیموں میں کھلاڑیوں کی ریکروٹمنٹ کا عمل شروع ہوگیا۔

چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان کا کہنا ہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کے تمام میچز پاکستان میں ہوں گے، پی ایس ایل کا شمار دنیا کی بہترین ٹی ٹوئنٹی لیگز میں ہوتا ہے۔

آئندہ سال فروری سے شروع ہونے والے ایونٹ میں مداحوں کو دنیا بھر کے بہترین کرکٹرز ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

Read Comments