Aaj Logo

اپ ڈیٹ 24 اکتوبر 2019 06:33pm

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کا ٹائٹل ناردرن کی ٹیم نے اپنے نام کرلیا

فیصل آباد: نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کا ٹائٹل ناردرن کی ٹیم نے اپنے نام کرلیا، فائنل میں بلوچستان کی ٹیم کو 52 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ جارحانہ بیٹنگ پر عمر امین فائنل میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کا فائنل یکطرفہ ثابت ہوا، ناردرن نے پہلے جم کربیٹنگ کی۔ عمر امین نے 38 گیندوں پر 60 رنز کی اننگز کھیلی۔

اس کے علاوہ محمد نواز نے 31 اور شاداب خان نے 25 رنز کا حصہ ڈالا، ناردرن کا ٹوٹل 5 وکٹوں کے نقصان پر 167 رنز رہا۔

تعاقب میں بلوچستان کی بیٹنگ لائن جواب دے گئی، کسی بلے باز نے بھی ذمہ داری نہ دکھائی اور وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں۔ 7 کھلاڑی ڈبل فیگرز میں داخل نہ ہوسکے۔

شاداب خان اور محمد نواز نے دو دو جبکہ سہیل تنویر نے تین شکار کیے، پوری ٹیم 19 ویں اوور میں 115 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ یوں 52 رنز سے فتح کے ساتھ ناردرن کی ٹیم ٹرافی کی حقدار بنی۔

جارحانہ اننگز پر عمرا مین فائنل کے ہیرو رہے جبکہ 215 رنز اور وکٹوں کے پیچھے 6 شکار کرنے والے خیبرپختونخوا کے محمد رضوان پلیئر آف دی ٹورنامنٹ قرار پائے۔

اس کے علاوہ ٹورنامنٹ کے بہترین وکٹ کیپر روحیل نذیر، بہترین بلے باز اویس ضیاء اور بہترین بولر سہیل تنویر قرار پائے۔

Read Comments