بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سارو گنگولی نے بی سی سی آئی کی باضابطہ صدارت سنبھال لی، وہ 65 سال میں بورڈ کے صدر بننے والے پہلے بھارتی کپتان ہیں۔
ایک سو تیرہ ٹیسٹ اور تین سو گیارہ ون ڈے کا تجربہ رکھنے والے سابق کپتان بلا مقابلہ ساروو گنگولی بھارتی بورڈ کے نئے صدر منتخب ہوئے اور دس ماہ کیلئے صدارت سنبھال لی۔
گنگولی پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ پاکستان سے دو طرفہ سیریز کا فیصلہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ہی کرنا ہے۔