Aaj Logo

شائع 23 اکتوبر 2019 06:40am

پاکستان کا وہ مدرسہ جہاں کے بچوں کو مفت "سی ایس ایس" کی تیاری کروائی جاتی ہے

اسلام آباد: اسلام کے نام پر بننے والی مملکت خداداد میں مخصوص طبقے کی جانب سے مدارس کو اتنا بدنام کردیا گیا ہے کہ آج لوگ اپنے بچوں کو دینی تعلیم دلانے سے بھی گریزاں ہیں۔

مدارس کے بچوں کے حوالے سے عمومی تاثر یہی پایا جاتا ہے کہ وہ مذہبی تعلیم حاصل کرکے صرف مساجد اور مدارس تک محدود ہوکر رہ جاتے ہیں۔

لیکن اسلام آباد میں ایک ایسا مدرسہ بھی ہے جہاں بچوں کو مذہبی کے ساتھ ساتھ نہ صرف عصری تعلیم دی جاتی ہے بلکہ سول سروس کے امتحان کی تیاری بھی کرائی جاتی ہے۔

مقامی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے منگل کے روز سی ایس ایس کی تیاری کرانے والے مدرسے کا دورہ کیا اور طلبہ کو لیکچر بھی دیا۔ اس مدرسے کا نام جامعہ محمدیہ ہے اور یہ اسلام آباد کے سیکٹر جی 6 میں قائم ہے۔

مذکورہ مدرسے میں طلبہ کیلئے بہترین لائبریری، سولر سسٹم  دارالافتاء اور کانفرنس روم قائم ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ مذکورہ مدرسے میں نہ صرف دین کی مفت تعلیم دی جاتی ہے بلکہ سرکاری پناہ گاہوں سے زیادہ بچوں کو مفت تعلیم رہائش اور کھانا دیا جاتا ہے۔

Read Comments