ہوائی جہاز کے سفر کے دوران معمولی باتوں کا بھی خیال رکھا جاتا ہے جس کی وجہ سے اس کے سفر کو محفوظ ترین قرار دیا جاتا ہے۔
اس سفر کو مزید محفوظ اور آرام دہ بنانے کے لیے آئے روز مختلف ماہرین کی جانب سے 'ٹوٹکے' بھی بتائے جاتے رہتے ہیں تاکہ اس سفر کو محفوظ سے محفوظ تر بنایا جاسکے۔
گزشتہ روز برطانوی جریدے ڈیلی میل میں شائع ہونے والے مضمون میں ایک سفری ماہر ڈاکٹر بین میک فرلانس نے اسے مزید محفوظ بنانے کے لیے کچھ احتیاطیں بتائی ہیں جن میں سے ایک ٹیک آف اور لینڈنگ کے دوران چیونگ گم نہ چبانا بھی شامل ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ اگر آپ چاہتے ہیں کہ ٹیک آف یا لینڈنگ کے دوران آپ کے کانوں میں تکلیف نہ ہو تو آپ فلائٹ میں چیونگم چبانے سے باز رہیں۔
انہوں نے بتایا کہ جب ہم چیونگم چباتے ہیں تو اس سے ہمیں زیادہ ہوا کی ضرورت پڑتی ہے جس کی وجہ سے جب پرواز کے دوران جہاز ہچکولے کھاتا ہے یا ایمرجنسی لینڈ ہوتا ہے تو چیونگم چبانے والے شخص کے نچلے جبڑے کو نقصان پہنچ سکتا ہے، اس عمل سے کانوں میں درد بھی ہوسکتا ہے۔