ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کی اور بھارت کو مقبوضہ کشمیر کا اسٹیٹس تبدیل کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایاتو بھارتی تاجر اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ملائیشیا سے پام آئل کی درآمد روک دی۔
مہاتیر بھی ڈٹ گئے کہتے ہیں کشمیر پر اپنے الفاظ واپس نہیں لوں گا،اگر اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل نہیں ہوتا تو پھر اسکا مقصد ہی کیا رہ گیا،
بھارتی اوچھے ہتھکنڈے کے باوجود مہاتیر محمد کا موقف نہ بدل سکے،ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد کا کہنا ہے کہ کشمیر کا اسٹیٹس بدلنے پر بھارت پر کی گئی تنقید پر قائم ہوں، ہم نے اپنا موقف واضح کردیا، اس پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا۔
مہاتیرمحمد کا کہنا تھا کہ ہم سب کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کی پاسداری کرنی چاہئے،ورنہ پھر اقوام متحدہ کا مقصد ہی کیا رہ گیا۔