لیگی رہنما کیپٹن صفدر کو نیب نے حراست میں لے لیا گیا ، ان کو راوی ٹول پلازہ سے حراست میں نیب افسران نے گرفتار کیا۔
کیپٹن صفدر کی گرفتاری کے بعد لیگی رہنمامریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کیپٹن صفدر کو نواز شریف کیلئے آواز اٹھانے پر گرفتار کیا گیا ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر کیپٹن صفدر کو عدالت میں پیش کیا جائے اور اگر ان کو خراش بھی پہنچی تو اسکے ذمے دار عمران خان ہونگے۔
اپنے ٹوئیٹ میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان کی فسطائی حکومت آخری سانس لے رہی ہے ، ان کا کہنا تھا کہ آزادی مارچ کی تاریخ قریب آنے پر حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔ تاریخ یاد رکھے گی کہ باپ کی اسپتال متنقلی کے دوران بیٹے کو گرفتار کیا گیا۔
وزیراعظم نوازشریف کی آواز اٹھانے پر کیپٹن (ر) محمد صفدر کو اغوا کیاگیا
کیپٹن (ر) محمد صفدر کو فوری قانونی عدالت میں پیش کیاجائے
کیپٹن (ر) محمد صفدر عمران صاحب کے سیاسی انتقام کا نشانہ بنے
کیپٹن (ر) محمد صدر کو خراش بھی پہنچی تو اس کے زمہ دار عمران صاحب ہوں گے— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) October 21, 2019